ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال میں لاری بے قابو؛ رکشہ اور بائک کو نقصان

منی پال میں لاری بے قابو؛ رکشہ اور بائک کو نقصان

Sat, 14 Dec 2019 12:09:03    S.O. News Service

منی پال14/دسمبر (ایس او نیوز) منی پال میں جمعہ کے دن ایک سیریل حادثہ ہوگیا جس میں ایک بے قابو لاری کی وجہ سے ایک بس، ایک آٹو رکشہ اور ایک موٹر بائک کو نقصان پہنچا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق لاری منی پال سے اڈپی کی طر ف آرہی تھی، تب اچانک اس کا بریک فیل ہوگیااوروہ بے قابو ہوکر نیشنل ہائی وے پر چلتی ایک بس کو ٹکراماری۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس بے قابو ہوکر قریب میں پارک کیے گئے ایک آٹو رکشہ ٹکراگئی۔ اس کے نتیجے میں رکشہ حرکت میں آگیا اور پاس سے گزرتے ہوئے ایک موٹر بائک سے ٹکرا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بائک سوار شدید زخمی ہوا ہے اور موٹر بائک کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ 


Share: